اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 812 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت نازک ہے۔