اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں 19نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 797 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔