لیگی قیادت پر کی جانے والی بدمعاشی لیگی شیر پرقرض ہے ۔جس کو ادا کرنا مسلم لیگ(ن) اچھے طریقے سے جانتی ہے
پارٹی اس واقعہ کو ہلکا نہیں لے گی ن لیگ کو اخلاق اورتہذیب کا سبق دینے والے اپنا بھاشا اپنے پاس رکھیں
2 حکومتی ایم این ایز 4 گھنٹے کنٹینر میں بند رکھا گیا ۔ مریم نواز کاانکشاف…لوگوں کو ایجنسیوں نے عمران خان کو ووٹ دینے پر مجبور کیا
مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز ۔میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(ویب نیوز) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ 2 حکومتی ایم این ایز 4 گھنٹے کنٹینر میں بند رکھا گیا، اعتماد کے ووٹ کے لئے راضی کیا گیا ایجنسیوں کے لوگوں کے ہاتھوں عمران خان کو ووٹ دینے پر مجبور کیا گیا۔کیا پاکستان میں ایجنسیاں اسی لئے رہ گئی ہیں ۔ عوامی مجرم کو بچانے کیلئے ادارے کو سیاست میں جھونکا جارہا ہے ، مفتاح اسماعیل کو این اے 249 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیگی رہنمائوں سے طوفان بدتمیزی کا مشاورتی اجلاس میں بڑے غصے کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پارٹی اس واقعہ کو ہلکا نہیں لے گی ن لیگ کو اخلاق اورتہذیب کا سبق دینے والے اپنا بھاشا اپنے پاس رکھیں ۔آئندہ اس طرح کی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اگر آپ ہمیں دو تھپڑ ماریں گے تو ہم آپ کو10 تھپڑ ماریں گے۔ لیگی قیادت پر کی جانے والی بدمعاشی لیگی شیر پرقرض ہے ۔جس کو ادا کرنا مسلم لیگ(ن) اچھے طریقے سے جانتی ہے۔ گزشتہ روز دھونس اور غنڈہ گردی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا۔ ڈرون سے حکومتی ارکان اسمبلی کی نگرانی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے جعلی ووٹ لینے کے بعد جو سیاسی صورتحال بنی اس پر بھی بات ہوئی۔ نئے چیئرمین سینیٹ پر بات ہوئی۔ اداروں کو استعمال کرکے زبردستی اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی آئینی ، سیاسی اور نہ اخلاقی حیثیت ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو جن اراکین نے ووٹ دیا صرف دودن بعد ایسا کیا ہوگیا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔ فیصلہ بدلا نہیں فیصلہ تبدیل کرایا گیا۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2ایم این ایز جو آخری وقت تک ان کوووٹ دینے پر راضی نہیں ہورہے تھے ان کو گولڑہ میں ایک ادارے کے کمپائونڈ میں لے جاکر 4 گھنٹے ایک کنٹینر میں بند رکھا گیا ۔انہیں ایجنسیوں کے لوگوں کے ہاتھوں عمران خان کو ووٹ دینے پر مجبور کیا گیا۔ عمران خان نے جس طرح ایجنسیوں کے لوگوں کو استعمال یہ انتہائی شرمناک ہے ۔کیا پاکستان میں ایجنسیاں اسی لئے رہ گئی ہیں کیا یہی ان کا کردارہوگا کہ جس شخص کو عوام دھتکار رہی ہے جوعوام کا مجرم ہے آپ اس شخص کو بچانے کیلئے ادارے کو سیاست میں جھونک رہے ہیں۔ اس کا جواب قوم اور مسلم لیگ ن کو چاہیے۔ اسکا جواب آپ کو دینا پڑے گا ۔ عمران کو پتا ہے کہ اگر ایجنسیاں اس کی مدد نہ کرتیں تو وہ بری طرح ناکام ہوتا۔ میں واضح کردوں عمران خا ن اب آپ کا وقت ختم ہوگیا ہے اجلاس میںمتفقہ طورپر اور ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 249 کے لئے مفتاح اسماعیل کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کے صدر مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ جاری کریں گے۔