ہمیں بکریوں کی طرح بند کر کے نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے: عمران خان

راولپنڈی ( ویب  نیوز)  ملوث لوگ طاقتور ہیں

پاکستان  تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ، اس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،  ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے ہیں۔اس امر کا اظہار انھوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ  کیس کی سماعت کے دوران کیا ہے کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالا جیل میں کی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی، بہنیں علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ میں ان کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی عدالت میں موجود تھے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت میں بیان دیا کہ بطور وزیراعظم سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا، اس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی، گزشتہ روز بھی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ،بہنیں اورشاہ محمود کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں