سینیٹ میں نمبر گیم، پارلیمانی جماعتوں کی پوزیشن بارے تازہ فہرست مرتب
52 اپوزیشن،48 ارکان سینیٹ حکمران اتحاد کا حصہ
اسلام آباد(ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نو منتخب ارکان سینیٹ کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عددی اعتبار سے ایوان بالا کی پارلیمانی جماعتوں کی پوزیشن کے بارے میں ابتدائی طورپر تازہ فہرست مرتب کرلی گئی۔ یہ فہرست گزشتہ شام پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے زیر غور رہی جبکہ اداروں میں بھی اس کا جائزہ لیاجاتارہا۔ دستیاب اس ابتدائی فہرست کے مطابق 52 اپوزیشن کے ارکان،44 حکمران اتحاد جبکہ 4 سابقہ فاٹا کے ارکان کے ناموں کا اندراج ہے۔ اس ابتدائی فہرست کے مطابق حکمران اتحاد میں تحریک انصاف کے 26ارکان سینیٹ، بلوچستان عوامی پارٹی 12، ایم کیو ایم 3، مسلم لیگ (ق)1، جی ڈی اے 1اور 1 آزاد رکن سینیٹ شامل ہے۔ سابقہ فاٹا کے 4ارکان سینیٹ کا اندراج بھی کیا گیا ہے اس طرح اگر یہ 4 ارکان بھی حکومت کی حمایت کردیتے ہیں تو حکومت کے فی الحال حمایتی ارکان کی تعداد 48 بنتی ہے اپوزیشن کی عددی برتری کے بارے میں ابتدائی طورپر بتایاگیا ہے کہ جس کے مطابق پیپلزپارٹی 20، مسلم لیگ(ن)18، جے یو آئی ف5، نیشنل پارٹی2، پختونخوا عوامی پارٹی 2، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل 2، عوامی نیشنل پارٹی2 ، جماعت اسلامی کا1رکن سینیٹ شامل ہے۔ جماعت اسلامی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اپوزیشن کے 51 ارکان سینیٹ ہیںدوسری طرف حکومت کی حمایت میں 48ارکان سینیٹ ہیں تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ انتخابات کے موقع پر کیا صورتحال بنتی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل (جمعہ )کو ہوگا۔48 ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ آج الوداعی اجلاس کی کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔