لاہور (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس کا مسئلہ سنگین ہو گیا جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت نے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں پر ہو گا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس میں میلے اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کر دیا۔