اسلام آباد (ویب نیوز )
ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 11اپریل، 2021 کو اسلام آباد میں منعقد ہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31مارچ، 2021 کو ختم ہونے وا لی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔
کنزیومر سیگمنٹ میں شاندار کارکردگی اور بزنس سروسز میں ترقی کی رفتار کا تسلسل آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنا جس سے پی ٹی سی ایل کی آمدن میں 7 فیصد اضافہ ہواجو کہ 2014کی پہلی سہ ماہی کے بعداب واقع ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود پی ٹی سی ایل اپنی آمدن میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔
’سن رائز پاکستان‘ (Sunrise Pakistan) منصوبے کے تحت فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کی تیزی کے ساتھ ترقی، صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے مقاصد کیلئے متحر ک تجارتی پالیسی اور ڈیجیٹل پورٹ فولیو کی توسیع سے نہ صرف کمپنی کی ٹاپ لائن میں بڑھوتری واپس لانے میں مدد ملی، بلکہ اس ٹاپ لائن کے ذریعے لاگت کم کرنے کے موثر پروگرام سے باٹم لائن میں بہتری آئی۔
پی ٹی سی ایل گروپ کے مالیاتی خدوخال
۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 33.9 بلین روپے کی آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.7 فیصدزائد رہی۔
اس آمدنی میں بڑا حصہ پی ٹی سی ایل اور یو بینک کا ہے۔
۔ یوبینک نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی سہ ماہی آمدن میں 26.5 فیصد اضافہ کیا۔
۔ سیلولر مارکیٹ میں سخت مسابقت کے باوجود پی ٹی ایم ایل (یوفون) کی آمدن میں استحکام رہا۔
۔ پی ٹی سی ایل کا خالص منافع 1.6 بلین روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 0.4 بلین روپے خصارہ تھا۔
۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے محدود پیمانے پر 5G کا کامیاب تجربہ کیا جس کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ ریموٹ سرجری کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
پی ٹی سی ایل کے مالیاتی خدو خال
۔ براڈ بینڈ، کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس سیگمنٹ کی بہتر کارکردگی میں اضافہ کے باعث پی ٹی سی ایل کی سہ ماہی کیلئے 18.9 بلین روپے کی آمدنی گزشتہ سال کی پہلی سہ ما ہی کے
مقابلے میں 7 فیصد زیادہ رہی۔
۔ ٹاپ لائن میں بڑھوتری اور لاگت کم کرنے کیلئے متعدد انتظامی اقدامات کی بدولت کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.3 بلین روپے
کا اضافہ ہوا۔
۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.7 بلین روپے خالص منافع میں 42.6 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
پی ٹی سی ایل کنزیومر بزنس: متواتر اور غیرمعمولی کارکردگی
پی ٹی سی ایل کنزیومر بزنس نے مسلسل چوتھی سہ ماہی میں ترقی کا مظاہرہ کیا۔ سہ ماہی کیلئے 30 ہزار صارفین کے اضافہ کے ساتھ فکسڈ براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد 1.48 ملین سے تجاوز
کرگئی۔وائس بزنس جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو نے کے علاوہ تمام بزنس سیگمنٹس نے اپنی آمدنی میں ڈبل ڈیجیٹ اضافہ کیا۔
۔ پی ٹی سی ایل فکسڈ براڈ بینڈ کے بزنس میں 12.3 فیصد سال با سال اضافہ ہواجبکہ پی ٹی سی ایل آئی پی ٹی وی سیگمنٹ میں بھی 11.1 فیصد سال با سال اضافہ دیکھنے کو ملا۔
۔ پی ٹی سی ایل فلش فائبر، ایف ٹی ٹی ایچ کی آمدن میں بھی 47.1 فیصد سال با سال کا شاندار اضافہ دیکھنے کو ملا۔
۔ پی ٹی سی ایل چار جی وائر لیس براڈ بینڈ سیگمنٹ کی آمدن میں 11.1 فیصد سال با سال اضافہ ہوا۔
۔ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں کنکٹیوٹی کیلئے اندرون سندھ میں آپٹک فائبر کیبل بچھانے کیلئے پی ٹی سی ایل کو 3 بلین
مالیت کے دو کنٹریکٹس دیے۔بزنس سروسز: ترقی کی مثبت رفتار میں تسلسل
کارپوریٹ اور ہول سیل بزنسز نے آئی پی بینڈ ودتھ، کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور آئی سی ٹی کے دیگر سیگمنٹس کے حوالے سے مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت ثابت کرتے ہوئے اپنی ترقی
کی رفتار کو برقرار رکھا۔
۔ کارپوریٹ بزنس نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی آمدنی میں 11.9 فیصد اضافہ کیا۔
۔ کیریئر بزنس نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر سال با سال کی بنیاد پرآمدنی میں 13.5 فیصد اضافہ کیا۔
پی ٹی سی ایل نے بینکنگ، تعلیم، کلاؤڈ اور سائبر سیکورٹی کے شعبوں میں سافٹ وئیر بطور سروس (SaaS) کی پیش کش کیلئے مختلف شراکت داریاں قائم کرنے کے سفر کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل کو فعال ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کیلئے بڑے پراجیکٹ دیے گئے جن میں یوٹیلیٹی سٹورز کی 4 ہزارسے زائد برانچوں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اورTier-3 پرپز بلٹ سائیٹ پر یوبی ایل کے پرائمری انفراسٹرکچرکی ہوسٹنگ شامل ہے۔
پی ٹی سی ایل نے اپنے مربوط سروسزکے لائسنس کی آئندہ 25 سال کیلئے تجدید کے ساتھ پاکستان میں جدید ترین ٹیلی مواصلاتی انفراسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے جس سے کمپنی کی مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مزید تقویت ملی ہے۔