کراچی (ویب ڈیسک)
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 8 مئی کو تمام بینک اپنے مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی عیدالفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک 10 تا 15 مئی تک بند رہے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، ان تعطیلات کے دوران لازمی سروسز کے علاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری، میڈیکل اسٹور، اسپتال، ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے۔