کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں پانچ روزہ مندی کے بعد تیزی
کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پانچ روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمائے میں 35ارب9کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.10فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ بعد کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس44620.41پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 44600کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس سطح پربند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس233.07پوائنٹس بڑھ کر18260.34پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136.48پوائنٹس اضافیسے 30072.12پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس714.98پوائنٹس کی تیزی سے72061.68 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔منگل کو371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور19میں استحکام رہا۔منگل کے روزمارکیٹ میں22کروڑ15لاکھ2ہزار765شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو23کروڑ84لاکھ40ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبارمیںتیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ35ارب9کروڑ8لاکھ70ہزار135 روپے بڑھ کر77کھرب32ارب65کروڑ83لاکھ37ہزار183 روپے ہوگیا ۔سرگرم کمپنیوں میں یونٹی فوڈز،ٹیلی کارڈ،غنی گلوہول،ٹی آر جی پاکستان،حیسکول پیٹرول،ورلڈ کال ٹیلی کام،دوست اسٹیلز،پاکستان انٹرنیشنل بلک،اذگارڈ نائن قابل ذکر تھیں۔گزشتہ رو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ69.97روپے کے اضافے سے9525روپے اوروائتھ پاک 34.65روپے کے اضافے سے 1055.90روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان115روپے کی کمی سے5610روپے اورپاک ٹوبیکو89.99روپے کی کمی سے1300روپے ہوگئی۔