سرگودھا (ویب ڈیسک)

حکومت نے عام شہریوں کی سہولت کیلئے ویکسیئن کی رجسٹریشن کو ختم کرنے پر رائے طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق لوگوں کو ویکسیئن سنٹر جاکر بغیر رجسٹریشن کے ویکسیئن لگوانے کی سہولت دینے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی شخص ویکسیئن لگوانے سے محروم نہ رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت ویکسیئن کیلئے رجسٹریشن کروانے سے کتراتی ہے اور ویکسیئن سنٹرز پر انہیں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے جس سے بچنے کیلئے حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ کوئی بھی شخص ویکسیئن سنٹر جاکر ویکسیئن لگوا سکتا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت تمام سرکاری ہسپتالوں بنیادی مرکز صحت اور ویکسیئن سنٹرزپر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لارہی ہے جونہی ویکسیئن کی وافر مقدار میسر آئیگی ملک بھر کے تمام مراکز صحت ہیلتھ سنٹر ویکسیئن سنٹرز اور ہسپتالوں میں بغیر رجسٹریشن کے ویکسیئن لگوانے کی سہولت فراہم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔