لاہو ر (ویب ڈیسک)

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آر اے کمیٹی نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ عثمان بزدارنے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے، چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، تنخواہوں میں عدم مساوات سے ملازمین کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔