مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک)
سورج 27 مئی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس وقت قبلہ رخ کا صحیح تعین کا جاسکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق 27 مئی جمعرات کو سورج دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا صحیح تعین کیا جاسکے گا جب کہ اس وقت بیت اللہ کا سایہ بھی نہیں ہوگا۔ سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریباً 90 ڈگری کے زاویہ پر ہوگا جب کہ یہ سال 2021 کا پہلا واقعہ ہے۔