خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جائیگا

تبدیلی کیلئے تیاریوں کا آغاز ،کعبے کے غلاف کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی

غلافِ کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا استعمال کیا گیا،انتظامیہ کسوہ فیکٹری

مکہ مکرمہ (ویب  نیوز)

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا غلاف نئے اسلامی مہینے کے آغاز میں یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، تبدیلی کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔غلافِ کعبہ بنانے والی الکسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق کعبے کے غلاف کی تبدیلی کیلئے 15افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی ۔ مکہ مکرمہ میں غلافِ خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ ک تبدیلی میں 670کلو ریشم استعمال کیا گیا ۔ فیکٹری نے کہا ہے کہ غلافِ کعبہ میں 120کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی تھی۔غلافِ کعبہ جسے کسو کہا جاتا ہے، دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہے۔ اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔