کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب 36کروڑ19لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب56کروڑ33لاکھ60ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت130فیصد زائد ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46855پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 228.66پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19126.85پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس333.82پوائنٹس کے اضافے سے31528.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر423کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب12ارب13کروڑ18لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب97ارب49کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56کروڑ33لاکھ 60ہزار شیئرز رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں130فیصد زائدہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 927.04روپے کے اضافے سے16599روپے اوروائتھ پاک138.26روپے کے اضافے سے1981.84روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 150روپے کی کمی سے9350روپے اورمحمود ٹیکس 20روپے کی کمی سے400روپے ہوگئی۔