اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔انہوںنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا، کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔