فیصل آباد ( ویب  نیوز)

پٹرول کا حصول شہریوں کیلئے شدید مشکل بن گیا’شہرکے اکثرپٹرول پمپس بند’ ناقص کھلا پٹرول کھلے عام مہنگے داموں فروخت،چند مقامات پر محدود مقدار میں فراہمی’لوگ پٹرول فیصل آباد(آن لائن) پٹرول کا حصول شہریوں کیلئے شدید مشکل بن گیا’شہرکے اکثرپٹرول پمپس بند’ ناقص کھلا پٹرول کھلے عام مہنگے داموں فروخت،چند مقامات پر محدود مقدار میں فراہمی’لوگ پٹرول حاصل کرنے کیلئے مارے مارے پھرنے گئے  تفصیلات  کے مطابق فیصل آباد سمیت دیگر غلام محمد آباد،رضاآباد، لیاقت آباد، جھنگ روڈ، نڑنوالہ رود،سمندری روڈ، جڑنوالہ روڈاور دیگرعلاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کا ملنا خواب نظرآنے لگا’اکثرعلاقوں میں پٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جن چند مقامات پر پٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی نظرآتی ہیں اورلوگوں کو ایک سو’دوسو روپے سے زیادہ کا پٹرول نہیں دیا جارہا ہے’کئی مقامات پر بعض لوگ ناقص کھلا پٹرول کھلے عام مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اوروہاں پر بھی لوگوں کا رش نظرآتا ہے جس کے باعث ناخوشگوارواقعہ رونما ہونے کا بھی خدشہ ہے۔