اسلام آباد (web desk)

ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید84مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21189تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1923نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 3.81فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک 40لاکھ 54ہزار355افراد کو کوروناوائرس کی ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں دو لاکھ14ہزار864افراد کو کوروناوائرس کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک23لاکھ10ہزار115افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40142افراد کو کوروناوائرس کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک کوروناوائرس کی 82لاکھ63ہزار 763خورا کیں لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 55ہزار چھ خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ30ہزار511تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ60ہزار385مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد48937تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3452 تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4380مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوامیں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4580تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3279تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15382تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23735تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان1040،آزاد جموں وکشمیر798جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد123رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ93ہزار510 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ16ہزار166،خیبر پختونخوا125357،اسلام آباد77584،بلوچستان24262،آزاد جموں وکشمیر18107جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5399تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد81626 تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں134072، سندھ میں 3 لاکھ22ہزار350، پنجاب میں3 لاکھ41 ہزار789، بلوچستان میں25589، آزاد جموں و کشمیر میں19456اور گلگت بلتستان میں5629فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10241افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5105، خیبر پختونخوا میں4135، اسلام آباد میں763، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں287اور آزاد جموں و کشمیر میں551فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ34لاکھ71 ہزار172ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے50393نئے ٹیسٹ کئے گئے۔