دنیا بھر میں کیسز17کروڑ33لاکھ28ہزار سے متجاوز،15 کروڑ 60 لاکھ مریض شفایاب

نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3727657ہو گئیں،کیسز17کروڑ33لاکھ28ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں612240ہو گئیں،کیسز3کروڑ41لاکھ92ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں344101ہوگئیں،کیسز2کروڑ86لاکھ94ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میںاموات کی تعداد470000ہو گئی جبکہ کیسز1کروڑ68لاکھ تک پہنچ گئے ۔فرانس میں 109916افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز کی تعداد5701029ہو گئی۔ترکی میں کورونا سے47976افراد جاں بحق ہو چکے اورکیسز52لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے ۔ روس میںہلاکتیں123037ہو گئیں،کیسز51لاکھ8ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127823افراد جان کی بازی ہارچکے اور کیسز45لاکھ6ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار فعال کیسزہیں۔