کراچی
موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں آج (بدھ) سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔
موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر کو ختم ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کے سبب محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں چھ روز کا اضافہ کیا گیا تھا اور 8 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔