اسلام آباد( آئی این پی)

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ‘گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مالی مشکلات کے باوجود ابھی تک ختم نہیں ہوا‘تاپی منصوبے پر پاکستان نے ایک روپے کی سرمایہ کاری نہیں ‘ منصوبہ سے پاکستان کو پاک ایران گیس منصوبے سے بھی سستی گیس ملے گی۔ وہ منگل کی شب نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم منصوبہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبے پر پاکستان نے ایک روپے کی سرمایہ کاری نہیں کی جبکہ اس سے پاکستان کو پاک ایران گیس منصوبے سے سستی گیس ملے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سردی کے موسم میں گیس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس کے بحران کا سامنا ہے تاہم گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.