کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے بڑھ کر156.60روپے اور قیمت فروخت156.30روپے سے بڑھ کر156.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 90پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.10روپے سے بڑھ کر157روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر157.40روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید188روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر190.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219.50روپے اور قیمت فروخت221روپے پر بدستور برقرارر ہی ۔