اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث خیبرپختو نخوا اور پنجاب میں بھی گیس بحران کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی سستی اور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا اور سندھ کے بعد اب خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے۔ 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کا بھی امکان ہے ۔ حکومت ایل این جی پوری مقدار میں درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایل این جی کے صرف 3 کارگو درآمد کیے گئے، سندھ میں گیس فیلڈ کی مرمت بھی بحران کا سبب بن رہی ہے، اور اس گیس بحران سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی ، جس کے بعد آئندہ ایک ہفتے تک بجلی کا بحران بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔