اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ویکسی نیشن سینٹر میں شدید بدنظمی کی صورتحال دیکھنے میں آئی اور مرکزی درواز توڑ دیاگیا ،2سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا، بدنظمی کی وجہ سے سنٹر میں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔۔ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکسی نیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا، ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، ویکیسن لگوانے والے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔