اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر تین تعطیلات کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی پر 21،20اور 22جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔