کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں جمعہ کوسونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرز کمی سے 1820ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت350روپے اضافہ سے1لاکھ9ہزار700، دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 94ہزار50روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی