ڈاکٹر احسان 3 دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے

پشاور  (ویب ڈیسک)

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹراحسان الحق دم توڑ گئے ۔ پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں مسیحائوں پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر   ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ڈاکٹر احسان الحق کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر احسان ایوب میڈیکل کمپلیکس ایٹ آباد میں ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ڈاکٹر احسان 3 دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 107 ہوگئی جس میں 69ڈاکٹرز ہیں۔