اوپن مارکیٹ میں ڈالر 164.40روپے میں فروخت ہونے لگا۔ فاریکس رپورٹ
کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گرواٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164روپے سے بڑھ کر164.10روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید163.80روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت164.20روپے سے بڑھ کر164.40روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.50روپے سے بڑھ کر192.20روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194.20روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.30روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225روپے سے بڑھ کر226.30روپے اور قیمت فروخت227روپے سے بڑھ کر228.30روپے ہو گئی ۔