ملک میں تیل وگیس کی تلاش، 5 کمپنیوں کو لائسنس جاری،معاہدے دستخط

اسلام آباد( ویب  نیوز) حکومت نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 5 لائسنسز جاری کردیئے ، تیل وگیس کی تلاش کیلئے او جی ڈی سی ایل کروڑ روپے خرچ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے5لائسنس جاری کردیے گئے ، معاہدے پر سیکریٹری پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت او جی ڈی سی ایل حضرو، وہاڑی، ستلج، کھیواڑی ایسٹ ،نوشہرہ میں تیل اور گیس تلاش کرے گی۔اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پرانحصارکم کرناچاہتی ہے، اسی لییاو جی ڈی سی ایل کو 5لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تیل وگیس کی تلاش کیلئی  او جی ڈی سی ایل کروڑ روپے خرچ کرے گی، توقع ہے 5بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔یاد رہے رواں سال فروری میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل)نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے تھے ، ویل سیال ون سے 1.14ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 680بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگی

#/S