افغانستان سے امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان

 امریکی ڈیڈ لائن میں توسیع کی کوشش کر رہے ہیں ۔ برطانیہ

لندن(ویب  نیوز) برطانیہ نے افغانستان سے امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن امریکی صدر جو بایئڈن پر اپنے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کے لیے دباو ڈالیں گے تاکہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری رہے۔امریکہ کا اپنی تمام افواج 31 اگست تک نکالنے کا منصوبہ ہے تاہم منگل کو منعقد ہونے والے جی سیون اجلاس میں توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم امریکی صدر کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اس ڈیڈ لائن کے بعد بھی لوگوں کو نکالنے کا کام جاری رہنا چاہیے۔برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر جیمز کلیورلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی حکومت امریکی ڈیڈ لائن کو آگے لے جانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ظاہر ہے اگر ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔امریکہ افغانستان سے نکالے گئے لوگوں کی منتقلی میں مدد کے لیے 18 کمرشل طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ واشنگٹن 31 اگست تک افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کرنا چاہتا ہے۔وائٹ ہاس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 15 ہزار امریکیوں کو افغانستان سے نکالنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ امریکی انتظامیہ 50 ہزار افغان اتحادیوں اور ان کے خاندانوں کو ملک سے نکالے گی۔