سچا لیڈر اپنے چاہنے والوں کو آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے،صارف
لاہور (ویب ڈیسک)
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںشہباز شریف جمعرات کو اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کے موقع پران کے پارٹی کارکنان اور سپورٹرز کی جانب سے خوب تعریفیں اور ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہوئیں ۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر پاکستان میں ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے سر ٹرینڈ بھی کیا گیا ۔ایک پارٹی کارکن نے شہباز شریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی قرار دے دیا۔ایک صارف نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف کے بارے میں لکھا کہ ایک سچا لیڈر اپنے چاہنے والوں کو آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے ۔ایک اور صارف نے قائد حزب اختلاف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب ایک رول ماڈل، اس نسل اور پنجاب کی بے لوث خدمات کے لیے ایک مثال رہے ہیں اور ہم انہیں قابل تقلید سمجھتے ہوئے ان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔