پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے،ٹویٹ

 

لاہور  (ویب ڈیسک)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔ ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ا نہوں نے کہاکہ مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیا مہنگی کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے۔ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے ۔پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔