اسلام آباد (ویب ڈیسک)
بارہ برس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹرپربیان میں کہا ہے کہ این سی او سی نے پاکستان میں 12سال سے زائدعمر کے بچوں کی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سکولوں میں خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں گی تاکہ بچوں کو ویکسین لگانے میں آسانی ہو۔