گومل یونیورسٹی میں رحمتہ اللعالمین سیمینار کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان( ویب نیوز )وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی میں رحمتہ اللعالمین ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اقبال خان وزیر جبکہ مہمان مکرر سابق پروفیسر ڈاکٹر وحید الدین فرزند مشہور معروف مفتی مولانا عبدالاؤ الدین ؒمرحوم تھے۔ تقریب کا انعقادڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیز کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم ثناء نے کیا۔ تقریب میں ڈین،اساتذہ اور طلباء بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی نے کہا کہ خاتم الانبیین حضرت محمد ﷺ کی شان اقد س میں بیان کرتے کرتے سانسیں ختم ہو سکتیں الفاظ ختم ہو سکتے ہیں مگر نبی آخری الزما ن آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی شان بیان نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس دفعہ جس طرح یکم ربیع الاول سے ہی ملک بھر میں جس طرح عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکی تقریبات منانے کا اعلان کیا نہایت ہی قابل تحسین اقدام ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ نبی پاک ﷺ نے ہمیشہ محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے محبت کا پیغام دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال وزیر نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کیلئے ہی دنیا کا قیام ہوا اورنبی اقدس ﷺ کی بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیا و آخرت میں کامیاب حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے ہمسائیوں کا ہی نہ بلکہ غیر مذہب کا بھی خیال رکھا جو ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم انسانیت کا خیال رکھنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پروفیسر ڈاکٹر وحید الدین نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے آنے سے پہلے ہر طرف دور جہالت کے بادلے چھائے تھے۔ مگر آپ ﷺ کی ولادت کے ساتھ ہی ہر طرف نور ہی نور چھا گیا۔ رحمتہ اللعالمین ﷺ سیمینار میں طلباء نے نبی پاک ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول بھی نچھاور کئے۔ تقریب کے اختتام پر اسلام کی سر بلندی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی‘امت کی بخشش کیلئے اجتماع دعا بھی کی گئی