• یوتھ کنسلٹنٹ اطہر رشیدکی خصوصی شرکت،معیار تعلیم اولین ترجیح ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر

رحیم یار خان (ویب نیوز)

خواجہ فرید یونیورسٹی میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔ سیمینار کا عنوان نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات اور ان کے حل تھا۔سیمینار کا مقصد طلبا کو دوران اعلی تعلیم پیش آنے والی مشکلات اور انکے حل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اطہر رشید خان صاحب جو کہ گذشتہ 30 سالوں سے یوتھ کنسلٹنٹ اینڈ ایڈوائیزر کے طور پہ پاکستان اور دیگر ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں نے طلبا کو دوران  اعلی تعلیم پیش آنے والی مشکلات،  اور انکے آسان حل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ سیمینار میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضی ڈین آف فیکلٹی، ڈاکٹر محمد صغیر، رجسٹرار،  ڈاکٹر محمد بلال طاہر ڈائریکٹر QEC، ڈاکٹر محمد عمر فاروق، ڈاکٹر محمد محسن وقاص،ڈاکٹر عمیر اظہر، ڈاکٹر شازیہ عندلیب، ڈاکٹر رفعت جویریہ، ڈاکٹر اعجاز اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر صاحب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے اور شروع دن سے ہمارا اولین فوکس کوالٹی ایجوکیشن پر ہے۔  یونیورسٹی انتظامیہ اسکے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے طلبا، فیکلٹی اور سٹاف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے کہ آج خواجہ فرید یونیورسٹی کا شمار دنیا کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے۔سیمینار کے اختتام پہ طلبا کو انکے مستقبل کے بارے میں مفید مشور دیے گئے جن پہ عمل پیرا ہو کر وہ کامیاب مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔