سرگودھا (ویب نیوز)

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر اور پلیسمنٹ آفس کے زیر اہتمام جاب فیئر 16 مارچ 2023 بروز جمعرات کو ہوگا۔ یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور غیر معمولی جاب فیئر ہوگا جس میں 50 سے زائد کمپنیاں مختلف شعبہ جات (سرکاری، نیم سرکاری، بینک، پرائیویٹ کمپنیاں وغیرہ) شرکت کریں گے جو اس جاب فیئر میں فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کی علمی اور عملی مہارتیں دیکھتے ہوئے کارکردگی کی بناء پر فل ٹائم، پارٹ ٹائم نوکری یا بطور انٹرن شپ کا موقع فراہم کریں گی۔ نوجوان اپنی (سی وی) کے ہمراہ جاب فیئر میں شرکت کریں گے اور انہیں مختلف اداروں میں کام کرنے، ان کے سٹرکچر اور انٹرویوکے حوالے سے بہت سی مفید معلومات اور رہنمائی ملے گی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں اپنی نوعیت کے ہونے والے سب سے پہلے اور بڑے جاب فیئر کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور مزید رہنمائی کے لئے انچارج پلیسمنٹ آفس کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر سلمان حسین پراچہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔