لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب کے مختلف شہروں میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ،  لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں نے 1100 میں سے 1100 نمبر دے حاصل کئے جبکہ گوجرانوالہ میں 400 امیدوار ایسے رہے جنہوں نے پورے 1100 نمبر حاصل کیے۔  لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ،چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن مرزاحبیب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا، جن میں سے 2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نے امتحان پاس کیا۔مرزا حبیب نے کہا کہ  میٹرک میں کامیابی کا تناسب 98.58 فیصد رہا۔ میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے،گوجرانوالہ کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے، یہاں بھی لاہور کی طرح دلچسپ نتائج دیکھنے میں آئے۔گوجرانوالہ میں چار سو امیدواروں نے گیارہ سو میں سے پورے  1100 نمبر حاصل کیے، بورڈ کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 29 فیصد رہا، 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد طلبا امتحان میں شریک ہوئے۔ملتان میں بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق 130310 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 129455 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا۔ساہیوال بورڈ نے بھی میٹرک  امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق میٹر ک کیامتحان میں 85 ہزار339 طلباوطالبات نے حصہ لیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ ساہیوال کا کہنا ہے کہ 84 ہزار 683 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.3 فیصد رہا۔