روم (ویب ڈیسک)
جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور نے تجارتی مواقع بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر زوردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں جی 20 ممالک کا اجلاس جاری ہے، افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی اور روسی صدر نے تجارتی مواقع بڑھانے اور کورونا کے خلاف مل کر اقدامات پر زور دیا۔اجلاس کے آغاز سے قبل جی 20 ممالک کیسربراہان کا فوٹو سیشن ہوا، افتتاحی سیشن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، چین میں ڈویلپمنٹ دوسرے ممالک کی ترقی کا باعث بنے گی۔روسی صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدمات اٹھانے پر زور دیا، سمٹ کے موقع پر امریکی صدر بائیڈن، جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔