خیبرپختونخواکے 17اضلا ع میں بلدیاتی الیکشن 19دسمبر کوہی ہوں گے
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے کاغذات نامزدگی کاوقت بڑھادیا گیا
امیدواراب 10نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات پی کامران بنگش اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواکے 17اضلا ع میں بلدیاتی الیکشن 19دسمبر کوہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے کاغذات نامزدگی کاوقت بڑھادیا ہے۔امیدواراب 10نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پٹرتال 12سے 14نومبر تک ہوگی، کاغذات منظور یامسترد کیلئے اپیلیں 15سے 17نومبر تک دائر ہوسکیں گی۔ایپلٹ ٹربیونل امیدواروں کی اپیلوں پرفیصلہ 19نومبر تک دیگا اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 23نومبرتک الاٹ کئے جائیں گے.