شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو جوان شہید
راولپنڈی( ویب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پرحملہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔شہدا ء میں نائیک رحمان اورلانس نائیک عارف شامل ہیں۔27 سالہ نائیک رحمان کا تعلق چترال جبکہ22 سالہ لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے تھا۔دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔