Pakistan and India flag together realtions textile cloth fabric texture

آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہیں،پاکستان

بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں

پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

اسلام آباد (ویب  نیوز)

پاکستان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اوراسے مستردکرتے ہیں ۔ ہندوتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس-بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کیامن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔