پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا
بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کومسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے بھارتی وزیردفاع نے بیان میں پاکستان کیخلاف دھمکی آمیزرویہ اپنایا۔ترجمان نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کومسخ کرتی آئی ہے بھارت میں انتخابات کے وقت بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے بی جے پی نے اترپردیش میں انتخاب جیتنے کیلئے اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔بھارت کی اہم ریاستوں میں انتخابات کے موقع پر اس طرح کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،