Qamar Bajwa

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ، داخلی سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات پر اظہار اطمینان

صوبے بالخصوص کراچی میں سیکورٹی صورتحال ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد میں سول انتظامیہ کی معاونت  پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی(ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوصوبے بالخصوص کراچی میں سیکورٹی صورتحال ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد میں سول انتظامیہ کی معاونت  پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف کو کراچی میں اربن فلڈنگ سے تحفظ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف کو شہری سہولیات کے موجودہ انفراسٹرکچر میں بہتری کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے داخلی سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف نے امن و امان برقرار رکھنے میں رینجرز سندھ کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے نفاذ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی کی کوششوں کو بھی سراہا۔