• پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفترخارجہ کا بھارتی وزیردفاع کے بیان پر ردعمل
  • بھارتی وزیر دفاع کے لداخ میں غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی مہم جوئی کا پلوامہ واقعے میں بھرپور جواب دے چکے
  • پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے، آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں ر ہا، بھارت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے
  • پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیماحیدر پر پاکستان کو ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی، پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں
  • پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے موقف کا اظہار ہے
  • ڈنمارک میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک اور پاکستا نی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ عمل کسی صورت آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں
  • یونان کشتی حاد ثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی
  •  یوکرین روس تنازع دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات بڑھارہا ہے جبکہ اس تنازع پر پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا
  • ترجمان دفترخارجہ کی ممتاز بلوچ زہرا نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ

اسلام آباد(  ویب نیوز)

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیماحیدر پر پاکستان کو ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی،پا کستانیوں کے قتل عام می ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے موقف کا اظہار ہے،پاکستان نے ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک سے گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ زہرا نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے لداخ میں غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی مہم جوئی کا پلوامہ واقعے میں بھرپور جواب دے چکے، یہ بیان بھارت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے جارحانہ رویے کا عکاس ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں، بھارت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیماحیدر پر پاکستان کو ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک سیما کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تاحال ہم سیما کی قومیت کی تصدیق نہیں کرسکے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ یہ موقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے موقف کا اظہار ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ اس حوالے سے ہمارے موقف سے مطابقت رکھتا ہو۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حاد ثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے میں ہیں، انہوں نے دو طرفہ امور پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، روس یوکرین تنازعہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا اور بلیک سی فوڈ پلان پر توجہ دی ہوئی ہے۔ترجمان نے ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں۔، امید ہے سویڈش اور ڈنمارک حکومتیں ایسے افراد کیخلاف کارروائی کریں گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کسی کو بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس قسم کے متعصبانہ اور اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کو روکے۔روس یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ تنازع کسی کی خدمت نہیں کر رہا ، یوکرین روس تنازع دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات بڑھارہا ہے جبکہ اس تنازع پر پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا۔

#/S