اسلام آباد (ویب ڈیسک)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید6مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28849تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے301نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9451تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.70فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ57لاکھ36ہزار920 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ28ہزار816افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ79 لاکھ79ہزار552افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں6لاکھ15ہزار424افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی13 کروڑ71لاکھ20ہزار270 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں11لاکھ39ہزار561کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ90ہزار214تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ51 ہزار914مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد704تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے136مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد708تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد311تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3168تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5159تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان41،آزاد جموں وکشمیر51جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ65ہزار765مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ27ہزار811،صوبہ خیبر پختونخوا میں 174217،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد106924،صوبہ بلوچستان33136،آزادجموں وکشمیر33832جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10229تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد108198،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180825،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ44ہزار32،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ78ہزار564،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33540 ،آزاد کشمیر34627اور گلگت بلتستان میں10428افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13053افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7640، خیبر پختونخوا میں5900، اسلام آباد میں963، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں363اور آزاد جموں و کشمیر میں744فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ26 لاکھ89ہزار25ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے42895نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔