اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان نے افغانستان کی انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد افغانستان کی نازک صورتحال کے موقع پر منظور ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرارداد اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے جذبات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کا اقدام افغانستان کی ہنگامی امداد کی جانب درست قدم ہے ۔ترجمان نے کہاکہ افغان معیشت کی بحالی اور اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کے راستے تلاش کیے جانے چاہئیں۔ امید ہے عالمی برادری اور ادارے افغانستان کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کیلئے آگے آئیں گے۔