ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد مسترد

قرارداد کو روس نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

ہم بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، جب تک بحران کی اصل وجوہات اور محرکات کو مدنظر نہ رکھا جائے۔ ویسلی نیبینزیا

روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد مسترد کردی
whatsapp sharing button

یہ بیان اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں خلیج فارس کی بحری سلامتی سے متعلق اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

روسی مندوب نے واضح کیا کہ ماسکو کسی ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو صرف ایران کو نشانہ بنائے اور خطے میں جاری بحران کی بنیادی وجوہات کو نظر انداز کرے۔

ویسلی نیبینزیا نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، جب تک بحران کی اصل وجوہات اور محرکات کو مدنظر نہ رکھا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ متعصبانہ قراردادوں کی منظوری مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے۔

روسی مندوب کے مطابق خلیج فارس میں بحری سلامتی صرف یک طرفہ مذمت یا اشتعال انگیز اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے جاری تنازعات کا خاتمہ اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ضروری ہے۔

روس نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور تصادم پر مبنی قراردادیں پیش نہ کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے بحرین، سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر کی حمایت سے یہ قرار داد پیش کی تھی، قرار داد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔