فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے99پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہو گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کے لیے ملے گا۔