سرینگر (ویب ڈیسک)
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمعہ کوسرینگر میں فریڈم فورس سے وابستہ مجاہدین کے دستی بم کے ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ مجاہدین نے سرینگر کے علاقے خواجہ بازار میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔دھماکے میں دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے عسکری تنظیم فریڈم فورس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج پر حملے مزید تیز کئے جائیں گے ، حملے کے فورا بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔