اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ بابر بخت قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی طاہر خورشید کا تبادلہ کردیا گیا،دونوں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بابر بخت قریشی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بدھ کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ20کے افسر بابربخت قریشی جووزارت داخلہ کے ماتحت ادارے ایف آئی اے میں خدمات انجام دے رہے تھے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر استیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں اور آئندہ احکامات کاانتظارکریں۔ بابر بخت قریشی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری ڈپٹی سیکرٹری ارقم طارق کی جانب سے دی گئی جبکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ بابر بخت قریشی کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ۔ واضح رہے کہ بابر بخت قریشی گزشتہ دور حکومت میں صحافیوں اور بلاگرز کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ طاہر خورشید کا تبادلہ کر کے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔