ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی سمیت 50سے زائد کشمیری کوٹ بھلوال جیل جموں سے بھارتی جیلوں میں منتقل
انسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد احسن انتو کوسینٹرل جیل سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کر دیا گیا
سری نگر(ویب نیوز )
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یوسف فلاحی، عادل زرگراور ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی سمیت 50سے زائد کشمیریوں کی کوٹ بھلوال جیل جموں سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیاگیا ہے ۔ جبکہ ا نسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد احسن انتو کوسینٹرل جیل سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد احسن انتو کوسینٹرل جیل سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن کی گرفتاری آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی ہتھیاراوراستعماری پالیسی کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔